بعض لوگوں کابیان ہے کہ یہ نام ابوتمیم اسلمی کاہے اوربعض لوگوں نے بیان کیاہے کہ یہ بریدہ بن سفیان بن فروہ کے داداہیں۔مسعود انھیں کے غلام تھے جن کو انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ بھیجاتھا۔ان کا تذکرہ مسعود کے نام میں کیاجائے گا۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)