صحابی ہیں۔ان سے بشیر مولائی معاویہ نے روایت کی ہے کہ انھون نے دس صحابہ کو یہ کہتےہوئے سناتھاکہ جب تم نیاچاند دیکھوتوکہوکہ یااللہ ہمارے گذشتہ مہینہ کوہمارے لیے اچھامہینہ کردے اوراس کا انجام ہمارے حق میں اچھاکراوراس مہینے کوسلامتی اوربرکت اورایمان اورعافیت کے ساتھ اورعمدہ رزق کے ساتھ ہمیں نصیب کر۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہےمگرابن مندہ اور ابونعیم نے ان کانسب نہیں بیان کیااورصرف اس قدر بیان کیاہے کہ فروہ صحابی ہیں بخاری نے ان کو صحابہ میں ذکرکیاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)