کنیت ان کی ابوخزیم تھی بشرطیکہ صحیح ہو۔حجاج بن حمزہ نے حسین جعفی سے انھوں نے زائد ہ سے انھوں نے رکین بن ربیع سے انھوں نے اپنے والد سے انھون نے یسیر بن عمیلہ بن خزیم بن فاتک اسدی سے انھوں نے اپنے والدسے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایاآدمی چارقسم کے ہوتےہیں ایک وہ کہ دنیاوآخرت دونوں میں ان کو وسعت دی گئی ہو دوسرے یہ کہ صرف دنیا میں ان کووسعت دی گئی ہواورآخرت میں ان پر تنگی کی گئی ہو تیسرے وہ کہ دنیامیں ان پر تنگی کی گئی ہو اورآخرت میں ان پروسعت کی جائے چوتھے وہ کہ دنیاوآخرت دونوں میں بے نصیب ہوحجاج نے اس حدیث کواسی طرح روایت کیاہےاورابوبکربن ابی شیبہ نے بھی اس حدیث کو حسین سے روایت کیاہے مگرانھوں نے ابوخزیم کاذکرنہیں کیااوریہی صحیح ہے۔ ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)