خطمی۔حلیس بن عمروبن قیس نے بنت رفاعہ سے اورایک روایت میں ہے کہ خود رفاعہ سے اورانھوں نے اپنے دادافاتک بن عمروخطمی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے نظربد کی ایک جھاڑ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوسنائی آپ نے مجھے اس کی اجازت دی اورمیرےلیے برکت کی دعافرمائی وہ جھاڑیہ تھی۔۱؎بسم اللہ وباللہ اعیذک باللہ من شرماذرأوبرأومن شرمااعتریت واعتراک واللہ ربی شفاک واعیذک باللہ من شرملقح ومحبل یہ حدیث اس حدیث کے مشابہ ہے جس کوفدیک بن عمرونے روایت کیاہے جن کاتذکرہ ہم آئند ہ انشاءاللہ تعالیٰ لکھیں گے۔
۱؎ترجمہ۔اللہ کا نا م لے کراللہ سے پناہ مانگتاہوں برائی سے ان چیزوں کی جن کو اللہ نے پیداکیااورجو کام میں نے کیےاللہ میراپروردگارتجھے شفادے تجھے ہرچیز کے شرسے اللہ کی پناہ میں دیتاہوں۱۲۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)