بن قیوم ازدی۔ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہےشام کے رہنے والے ہیں فلسطین میں رہتے تھے۔ان کی حدیث عبدالجباربن یحییٰ بن فضل نے روایت کی ہے موسیٰ بن سہل نے کہاہے کہ یہ فضل ازدی ہیں کنیت ان کی ابویحییٰ تھی قیوم کے بیٹے ہیں۔انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسےروایت کی ہے یہ وہی شخص ہیں جوابوراشد کے ہمراہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے تھےیہ ابن مندہ کا قول ہےاورابونعیم نے لکھاہے کہ یہ غلطی ہے کیوں کہ فضل اپنے والد سے وہ اپنے داداقیوم سے روایت کرتےہیں جن کانام نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالقیوم رکھاتھا۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )