ابن ہنداسلمی۔ان کا شمار اہل مدینہ میں ہے۔ان کی حدیث عبداللہ بن عامر اسلمی نے فضالہ سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اسمأ بن حارثہ کو ان کی قوم قبیلۂ اسلم کی طرف بھیجااورفرمایاکہ جاؤاوران لوگوں کو یوم عاشورہ کے روزے کاحکم دے اورابونعیم نے کہاہے کہ اس روایت میں عبداللہ بن عامر نے غلطی کی ہے صحیح وہی ہے جو حاتم بن اسمعیل اوروہب نے عبدالرحمن بن حرملہ سےانھوں نے یحییٰ بن ہند بن حارثہ سے روایت کی ہے یہ ہنداسمأ بن حارثہ کے بھائی ہیں۔یحییٰ بن ہندنے اسمأ سے بھی اسی طرح روایت کی ہے۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)