۔مزنی۔بعض لوگ ان کوغالب بن دیخ مزنی کہتےہیں شایدیہ ان کے داداہیں۔ان کا شمار اہل کوفہ میں ہے۔ان سے عبداللہ بن مغفل نے روایت کی ہے اس کوشریک نے منصورسے انھوں نے عبیدبن حسن بن ابی الحسن بصری سےانھوں نے عبداللہ بن مغفل سے انھوں نے غالب بن دیخ سے پالے ہوئےگدھوں کی بابت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث روایت کی ہے کہ میں نے ان گدھوں کاگوشت تمھارے لیے مکروہ کیاہے جوبستی کے قریب رہتےہوں۔اورشعبہ نے اورمسعر نے ان کا نام غالب بن ابجرکابیان کیاہے۔ہمیں عبدالوہاب بن ابی منصور بن سکینہ نے اپنی سند کے ساتھ سلیمان بن اشعث سے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھےہم سے عبداللہ بن ابی زیاد نے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے عبیداللہ نے اسرائیل سے انھوں نے منصوربن عبیدبن ابی الحسن بصری سے انھوں نے عبدالرحمن سے انھوں نے غالب بن ابجر سے روایت کرکے بیان کیاکہ ایک مرتبہ قحط پڑا اورمیرے پاس کچھ نہ تھاجومیں اپنے گھروالوں کوکھلاتاصرف چند گدھے تھے اوررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے پالے ہوئے گدھوں کاگوشت حرام کردیاتھالہذامیں آپ کی خدمت میں گیااورمیں نے کہااس طرح قحط سالی ہے اورآپ نے گدھے کاگوشت حرام کردیاہے توآپ نے فرمایاکہ فربہ گدھوں کاگوشت کھلادومیں نے صرف ان گدھوں کا گوشت مکروہ قراردیا ہے جوبستی کے گرد گھومتےہوں ۔ان سے عبدالرحمن بن مقرن نے قبیلۂ قیس غیلان کی فضیلت میں روایت کی ہے۔ ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)