کنیت ان کی ابوشبیب تھی۔صحابہ میں ان کاتذکرہ کیاگیاہے مگرصحیح نہیں ہے۔ابن مندہ اورابونعیم نے ان کا تذکرہ اسی طرح مختصر لکھاہےاورابوموسیٰ نے کہاہے کہ حافظ ابوعبداللہ ابن مندہ نے ان کی کوئی حدیث نہیں لکھی مگرابوبکربن علی نے اپنی سند کے ساتھ زکریابن عدی سے انھوں نے سلام سے انھوں نے شبیب بن غرقدہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھےمیں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم سے سناآپ حجتہ الوداع میں فرماتے تھےکہ جو شخص کوئی جرم کرے گا اس کااجراسی کواٹھاناپڑے گاکسی کے جرم کانتیجہ اس کے باپ یابیٹے پرنہ بڑےگا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)