۔کنیت ابویحییٰ تھی۔قبیلہ ٔ عبدالقیس کے وفد کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضورمیں آئے تھے۔ان سے ان کے بیٹے یحییٰ نے روایت کی ہے کہ یہ کہتےتھےرسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ظروف (یعنی وباءونقیر وحنتم وغیرہ)کےاستعمال سے منع فرمایاتھا(لہذا ہم نے نبیذ کا استعمال ترک کردیاکیوں کہ نبیذ انھیں ظروف میں بنتی تھی بنیذ کے ترک کردیےسے)ہم لوگوں کو سوء ہضم کی شکایت پیداہوگئی پس ہم سال آئند ہ میں پھررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں گئے اورعرض کیاکہ یا رسول اللہ آپ نے ہمیں ان ظروف کے استعمال سے منع فرمایاتھااب ہم کو سوء ہضم۱؎شکایت پیداہوگئی آپ نے فرمایااورجس ظرف میں چاہو نبیذ بناؤاورکوئی نشہ کی چیز نہ بناؤ پس جو شخص تم میں سے چاہے وہ گناہ گارہوکران ظروف کا استعمال کرے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)