۔صحابی ہیں۔عبداللہ بن ابی فردہ نے مکحول سے انھوں نے ابوادریس خولانی سے انھوں نے غطیف یا ابو غطیف سے روایت کی ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتےتھےکہ آپ نے فرمایا جو شخص اسلام میں کسی کی ہجوکرے اس کی زبان کاٹ لو۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہےاورابونعیم نےکہاہے کہ بعض متاخرین نے ان کا نام طائے مہملہ کے ساتھ لکھاہے مگرعلی بن عبدالعزیز اورمحمد بن عثمان اس بات پر متفق ہیں کہ ان کا نام غضیف یاابوغضیف ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)