۔انھون نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث روایت کی ہے۔حسن بن ابی سفیان وغیرہ نے ان کا تذکرہ صحابہ میں لکھاہےمگرصحیح نہیں ہے یہ تابعی ہیں مکہ کے رہنے والے یعقوب اور نافع فرزندان عاصم سے روایت کرتے ہیں۔ابن مبارک نے حکم بن ہشام سے انھون نے غطیف بن ابی سفیان سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاجو عورت حمل سے ہواورمرجائے وہ جنت میں داخل ہوگی۔ان سے سعید بن سائب نے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ عنقریب کچھ لوگ ہوں گےجو تم سے ناحق سوال کریں گےپس جو کچھ وہ مانگیں دے دینااللہ تعالیٰ تم کو اس کاثواب دے گا۔ان کاتذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھا ہے۔
میں کہتاہوں کہ یہ سب تذکرہ ایک ہی شخص کاہے مگرچونکہ وہ لوگ اس طرح لکھ چکے تھے لہذاہم نے بھی لکھ دیے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)