ابو مالک الکندی خالد بن یزید بن مالک کے دادا تھے اس میں شبہ ہے کہ آیا انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی تھی۔ یہ امام بخاری کا قول ہے انہیں شامیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
یحییٰ بن محمود نے اجازۃً با سنادہ ابن ابی عاصم سے انہوں نے محمد بن ادریس سے انہوں نے سلیمان بن عبد الرحمٰن سے انہوں نے خالد بن یزیدین ابی مالک سے انہوں نے اپنے باپ سے انہوں نے اپنے داد ہائی سے سنا کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یمن سے حاضر ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اسلام کی دعوت دی تو انہوں نے قبول کرلی اس پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضور صلی اللہ علیہ وسل نے ان کے لیے دعائے برکت فرمائی اور انہیں یزید بن ابی سفیان کے پاس ٹھہرایا۔
جب حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے شام پر چڑھائی کے لیے لشکر کو تیاری کا حکم دیا تو جناب ہانی بھی یزید بن سفیان کے لشکر میں شامل تھے لشکر تو لوٹ آیا مگر یہ وہیں رہ گئے ابو حاتم رازی کا قول ہے کہ جناب ہانی عبد الرحمٰن بن ابی مالک کے دادا تھے انہیں صحبت نصیب ہوئی تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔