المخزومی: علی بن حرب الطائی نے ابو ایوب یعلی بن عمران الجبلی سے(جو جریر کی اولاد سے تھے) انہوں نے مخزوم بن ہانی الطائی سے انہوں نے اپنے والد سے(جن کی عمر اس وقت ڈیڑھ سو برس تھی سنا کہ جس رات کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہوئی ایوان کسری میں زلزلہ آگیا اور اس کے چودہ کنگرے گر گئے ساوہ کی جھیل خشک ہوگئی وادی سمادہ میں سیلاب آگیا اور فارس کے آتش کدے کی آگ جو گذشتہ ہزار برس سے نہیں بجھی تھی بُجھ گئی نیز موبدوں نے خواب میں ایک سرکش اونٹ کو دیکھا جو عربی نسل کے گھوڑوں کی رونمائی کر رہا تھا، انہوں نے دجلہ کو عبور کیا اور تمام ایران میں پھیل گئے۔
جناب ہانی نے یہ حدیث تفصیل سے بیان کی ابن دباغ نے اسے ابن السکن سے بیان کیا ہے اس حدیث میں کوئی ایسی چیز نہیں جس سے راوی کی صحبت ثابت ہو۔ واللہ اعلم