ابن بعکک ۔ کنیت ان کی ابو السابل بیٹے ہیں بعکک قریشی عامری کے ابو عمر ن ایساہی کہا ہے اور ابو موسی نے کہا ہے کہ حبہ جن کی کنیت ابو السنابل ہے بیٹے ہیں بعکک بن حارث بن سباق بن عبد الدار بن قصی کے اور بعض لوگوں نے کہا ہے کہ ان کا نام عمرو ہے ابو موسیکا یہ کہنا کہ یہ قبیلہ عبد الدار سے ہیں صحیح ہے۔ ابو عمر ن بھی کنیت کیباب میں ان کا ذکر اسی طرح کیا ہے جیسا ابو موسی نے کیا اور کلبی نے بھی ان کو اسی طرح ذکر کیا ہے۔ یہ فتح مکہ کے نو مسلموں میں سے ہیں یہی ہیں جنھوںنے سبیعہ اسلمیہ سے ان کے شوہر کی وفات کے بعد نکاح کیا تھا۔ ہم ان کا ذکر کنیت کے باب میں ان شاء اللہ تعالی کریں گے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھا ہے اور ابن ماکولا نے کہا ہے کہ ان کا نام حبہ ہے حای مہملہ اور بای موحدہ کے ساتھ بیٹِ ہیں بعکک کی کنیت انک ی ابو السنابل ہے اور بعض لوگوں نے کہا ہے کہ ان کا نام حنہ ہے نون کے ساتھ۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)