بن سفیان بن عبد الاسد بن بلال عبد اللہ بن عمر بن مخروم القرشی مخزومی: وہ ابو سلمہ بن عبد الاسد کے بھتیجے اور قدیم الاسلام تھے اور ہجرتِ حبشہ میں شریک تھے۔
ابو جعفر نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ مہاجرینِ حبشہ از بنو مخزوم اور ہبار بن سفیان اور ان کےبھائی عبد اللہ بن سفیان کا ذکر کیا ہے ایک روایت کے رو سے وہ جعگ موتہ میں شہید ہوئے تھے۔ ابو عمر کے نزدیک یہ روایت مخدوش ہے کیونکہ ابن عقبہ اور ابن اسحاق میں سے کسی نے بھی ان کا نام مقتولینِ موتہ میں شمار نہیں کیا جبکہ ایک دوسری روایت میں ہے کہ وہ جنگ اجناہ بن میں جو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں واقع ہوئی تھی شہید ہوئے تھے ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔