ابن عبداللہ بن ابی بن سلول۔ ان کا نام حباب تھا اور ان کے والد کی کنیت انھیں کے نام پر تھی (یعنی ابو حباب) مگر جب یہ اسلام لائے تو نبی ﷺ نے ان کا نام عبداللہ رکھا۔ ان کا ذکر ان شاء اللہ تعالی عبداللہ کے نام میں پورا کیا جائے گا یہی ہیں جنھوں نے رسول خدا ﷺ سے اپنے باپ کے قتل کی اجازت مانگی تھی جب کہ ان سے نفاق کی باتیں ظاہر ہوئیں مگر حضرت نے ان کو اجازت نہیں دی۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)