ابن جزء بن عمرو بن عامر بن عبد رزاح بن ظفر انصاری ظفری۔ طبری نے ان کا ذکر شرکائے بدر میں کیا ہے۔ اور ابن شاہین نے ان کو صحابہ
میں ذکر کیا ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھا ہے۔ ابن ماکولا نے کہا ہے کہ جزء بفتح جیم و سکون زاء ہے اور بعد اس کے ہمزہ ہے انھیں کی اولاد میں سے حباب بن جزء بن عمرو بن عامر انصاری ہیں وہ صحابی ہیں احد میں اور اس کے بعد کے تمام غزوات میں شریک ہوئے اور جنگ قادسیہ میں شہید ہوئے۔ اور مصعب نے ابن قداح سے نقل کیا ہے کہ ان کا نام حباب بن جزی ہے بضم جیم مگر پہلا ی قول زیادہ صحیح ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)