انصاری۔ سعید بن مسیب نے روایت کی ہے وہ کہتے تھے مجھے خبر ملی ہے کہ نبی ﷺ نے ایک انصاری مرد کا نام جو حباب تھا بدل دیا تھا اور فرمایا تھا کہ حباب ایک شیطان کا نام ہے ان کا تذکرہ ابن مندہ نے لکھا ہے اور میں ان حباب کو عبداللہ بن عبداللہ بن ابی بن سلول سمجھتا ہوں جن کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)