ابن حکم سلمی۔ انک و لوگ فرار بھی کہتے ہیں۔ فتح مکہ میں شریک تھے اور ان کے ساتھ بنی سلیم بھی تھے اور جب فتح مکہ کے دن رسول خدا ﷺ نے قبیلہ بنی سلیم کا جھنڈا باندھا تو فرمایا کہ میں یہ جھنڈا کس کو دوں لوگوں نے کہاں حبان بن حکم فرار کو دیجئے رسول خدا ﷺ کو فرار کہنا ناپسند ہوا پھر دوبارہ آپ نے ان سے پوچھا بعد اس کے آپ نے جھنڈا ان کو دے دیا اسی جھنڈے کو لے کر وہ فتح مکہ میں اور حنین میں شریک ہوئے پھر آپ نے جھنڈا ان سے لے لیا اور یزید بن اخنس کو دے دیا جو بنی زعب یمن سے تھے یہ ایک شاخ ہی قبیلہ سلیم کی ان کا ذکر ابو علی غسانی نے کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)