دیلمی۔ یہ ان لوگوں میں سے ہیں جنھیں نبی ﷺ نے اسود حنسی کے قتل کے لئے یمن میں خط لکھا تھا اور انھوں نے فیروز اور دازدیہ کے ساتھ مل کے اسے قتل کر دیا۔ طبری نے ان کا ذکر لکھا ہے۔ امیر ابو نصر نے لکھاہے کہ خشیس بضم خاے معجمہ و شین معجمہ مکررہ تبصغیر ہے اور سب لوگوں نے ان کا ذکر لکھا ہے باقی رہے جشیش ان کا ذکر انھوں نے بھی ایسا ہی لکھاہے جیساکہ ا وپر ہوچکا صرف یہ فرق ہے کہ اس کے شروع میں جیم ہے یہ جشیش دیلمی ہیں رسول خداﷺ کے زمانے میں یمن میں تھے اور اسود عنسبی کے قتل میں انھوں نے اعانت کی تھی۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)