ابن اساف۔ اور بعض لوگ یساف کہتے ہیں۔ انصاری ہیں بھائی ہیں بلحارث بن خزرج کے اور بعض لوگ ان کا نام خبیب خامی مجہ کے ساتھ کہتے ہیں ان کا نسب حامی مجمہ میں بیان کیا جائے گا کیوں کہ وہی نام ان کا صحیح ہے اوریہ تو بعض راویوں کی تصحیف ہے۔ وہب بن جریر نے اپنے دادا سے انھوں نے ابن اسحاق سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا حضرت ابوبکر حبیب بن اساف کے سیان اتر تھے جو بھائی تھے حارث بن خزرج کے اور بعض لوگ کہتے ہیں نہیں بلکہ خارجہ بن زید بن ابی زہیر کے یہاں اترے تھے جو بھائی تھے حارث بن خزرج کے۔ انک ا تذکرہ ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)