ابن بدیل بن ورقاء ابو العباس بن عقدہ وغیرہ نے صحابہ میں ان کو ذکر کیا ہے۔ ان کی حدیث ذر بن حبیش نے روایت کی ہے یہ کہتے تھے حضرت علی (ایک روز) محل سے نکلے تو چند سواروں نے جو تلواریں لٹکائے ہوئے تھے ان کا استقبال کیا اور کہا السلام علیک یا امیرالمومنین السلام علیک یا مولانا و رحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت علی نے پوچھا کہ یہاں اصحاب نبی ﷺ سے کون کون لوگ ہیں پس بارہ آدمی کھڑے ہوگئے جن میں قیس بن ثابت بن شماس اورہاشمبن عتبہ اور حبیب بن بدیل بن وقار بھی تھے ان لوگوں نے گواہی دی کہ ہم نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ من کنت مولاہ فعلی مولاہ۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)