ابن ضحاک جمحی۔ ہمیں ابو الفضل عبداللہ بن احمد نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابوبکر احمد بن علی بن بدر حلوانی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں حسن بن احمد بن عبداللہ بن بئا نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو الفتح بن ابی الفوارس نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو علی بن صواف نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو جعفر یعنی محمد بن عثمان بن ابی شیبہ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو علی بن صواف نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو جعفر یعنی محمد بن عثمان بن ابی شیبہ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں وہب بن بقیہ نے عبد العزیز بن عبد الصمد سے انھوں نے سلمہ بن حامد سے انھوں نے حبیب بن ضحاک جمحی سے نقل کر کے خبر دی کہ رسول خدا ﷺ نے فرمایا میرے پاس جبرئیل علیہ السلام مسکراتے ہوئے آئے میں نے پوچھا کہ کیوں مسکراتے ہو تو انھوں نے کہا میں یہ دیکھ کر مسکرایا کہ ایک رحم عرش سے لٹکا ہوا ہے اس شخص کے لئے بددعا کر رہا ہے جس نے اس کو قطع کیا ہے حضرت فرماتے تھے میں نے پوچھا کہ اس قطع کرنے والے اور اس رحم کے درمیان میں کس قدر فصل ہے جبریل نے کہا پندرہ پشت کا ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے اور انھوں نے ان کو جہنمی لکھاہے۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)