ابن فدیک۔ بعض لوگ ان کو حبیب بن نویک واو کے ساتھ کے ہیں اور بعض لوگ حبیب بن عمرو بن فدیک کہتے ہیں۔ سلامانی ہیں ان کی حدیث میں اختلاف ہے۔ ہمیں یحیی بن محمود بن سعد نے اجازۃ اپنی سند سے ابن ابی عاصم تک خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابوبکر بن ابی شیبہ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن بشر نے عبد العزیز بن عمر سے انھوں نے بنی سلامان بن سعد کے ایک شخص سے انھوں نے اپنی والدہس ے نقل کر کے خبر دی کہ ان کے ماموں حبیب بن فدیک نے ان سے بیان کیا کہ ان کے والد نبی ﷺ کے حضور میں گئے ان کی آنکھیں سفید ہوگئی تھیں دکھائی نہ دیتا تھا حضرت نے ان سے اس کا سبب وپچھا انھوں نے کہا میں ایک مرتبہ اپنا بوجھ لئے جارہا تھا اتفاق ے میرا پیر سانپ کے انڈوں پر پڑ گیا پس میری بینائی جاتی رہی تو رسول خدا ﷺ نے کچھ پڑھ کر ان کی آنکھوں پر دم کر دیا ان کی آنکھوں میں روسنی آگئی حبیب کہتے تھیمیں نے ان کو دیکھا کہ وہ سوئی میں داگھا ڈال لیتے تھے حالانکہ ان کی عمر اسی برسکی تھی اور ان کی آنکھیں بدستور اسی طرح سفید تھیں۔ اور محمد بن سہل نے اپنے والد سے انھوں نے حبیب بن عمرو سلامانی سے روایت کی ہے کہ وہ سلامان کے وفد کے ستھ رسول خدا ھ کے حضور میں حاضر ہوئے تھے حبیب ابن عمرو سلامانی کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)