ابن حباشہ۔ عبدان نے بیان کیا ہے کہ یہ انصار میں سے ہیں صحابی ہیں۔ ان کی وفات نبی ﷺ کی زندگی ہی میں ہوگئی تھی ایک زخم ان کے لگ گیا تھا انھوں نے کہا ہے کہ ہم سے یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ یہ رات کو دفن کئے گئے تھے پھر نبی ﷺ تشریف لے گئے تھ اور انکی قبر پر نماز پڑھی تھی۔ ۔ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سوا ذکر وفات کے اور کوئی حال ان کا محفوظ نہیں ہے ان کا تذکرہ ابو موسی نے اسی طرح لکھا ہے اور کلبی نے ان کا نسب اس طرح بیان کیا ہے حبیب بن حباشہ بن جویریہ بن عبید بن عنان ابن عامر بن خطمہ ان کے جنازہ کی نماز نبی ﷺ نے پڑھائی تھی۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)