ابن حمامہ سلمی۔ ابن مندہ وغیرہ نے مجہول لوگوں میں ان کو ذکر کیا ہے اور لوگوں نے کہا ہے کہ یہ حمامہ کے بیٹِ ہیں اور عبدان نے احمد بن سیار سے رویت کی ہے کہ بعض لوگوں کا قول ہے کہ حمامہ کے بیٹ کا نام حبیب ہے۔ ابو زکریا یعنی ابن مندہ نے ان کو حمامہ لکھا ہے حالانکہ یہ حمامہ کے بیٹِ ہیں ان کی ایک حدیث مشہور ہے اور لوگوں نے ان کا تذکرہ لکھاہے۔ ابو موسی نے ان کا تذکرہ اسی طرح مختصر لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)