ابن حماز۔ عبدان نے کہا ہے کہ یہ اصحاب نبی ﷺ سے ہیں آپ کے ہمراہ کئی سفر میں شریک رہے ان کی صرف ایک حدیث مروی ہے اس کو زائدہ نے اعمش سے انھوںنے عمرو بن مرہ سے انھوں نے عبداللہ بن حارث سے انھوں نے حبیب بن حمار سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے ہم نبی ﷺ کے ہمراہ سفر میں تھے آپ کسی منزل میں فروکش ہوئے بعض لوگوں نے مدینہ جانے کی عجلت کی اور کہا کہ ہم اس کو پھر آراستہ کریں اس سے بھی یادہ جیسا کہ پہلے تھا۔ اور جریر نے اعمش سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا بواسطہ حبیب کے ابو ذر سے مروی ہے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے اور کہا ہے کہ پہلی روایت مرسل ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)