ابن حارث۔ یہ ابو الغاویہ کے ہمراہ نبی ﷺ کے پاس ہجرت کر کے آئے تھے۔ عاص بن عمرو عفاوی نے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا ابو الغاویہ اور ان کی والدہ اور حبیب بن حارث یہ سب لوگ ہجرت کر کے نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے تھے اور مسلمان ہوگئے تھے ابو الغاویہ کی ماں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ مجھے کچھ نصیحت کیجئے حضرت نے فرمایا ایسی بات نہ کرو جو کان کو بری لگے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)