ابن حیان کنیت ان کی ابو رمثہ۔ تیمی ہیں اور ابو عمر نے کہا ہے کہ تمیمی ہیں۔ ان کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگ رفاعہ کہتے ہیں بعض لوگ عمارہ ور بعض لوگ خشخاش اور بعض لوگ حیان رسول خدا ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے تھے ان سے رسول خدا ﷺ نے پوچھا کہ یہ تمہارے ساتھ کون ہے انھوں نے عرض کیا کہ یہ میرا لڑکا ہے حضرت نے فرمایا آگاہ رہو تمہارا گناہ اس پر نہ پڑے گا اور اس کا گناہ تم پر نہ پڑِ گا۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے اور ان شاء اللہ تعالی کنیت کے باب میں ان کا ذکر آئے گا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)