ابن مروان بن بن عامر بن ضباری بن حجبہ بن کنانہ بن حرقوص بن مازن بن مالک بن عمرو ابن تمیم تمیمی مازنی۔ نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے تھے نبی ﷺ نے ان سے پوچھا کہ تمہارا کیا نام ہے انھوںنے کہا بغیص حضرت نے فرمایا تم حبیب ہو پس آپ نے ان کا نام حبیب رکھ دیا۔ ابن کلبی نے ان کو ذکر کیا ہے اور کسی نے ان کا تذکرہ نہیں کیا۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)