ابن سباع۔ اور بعض لوگ ان کو حبیب بن وہب کہتے ہیں اور بعض لوگ حبیب بن سبع کہتے ہیں۔ انصاری ہیں اور بعض لوگ کہتے ہیں کنانی ہیں مگر پہلا ہی قول صحیح ہے۔ کنیت ان کی ابو جمعہ ہے ان شاء اللہ تعالی کنیت کے بابم یں ان کا ذکر اس سے زیادہ کیا جائے گا۔ ان کا شمار اہل شام میں ہے۔ ہمیں ابو یاسر یعنی عبد الوہاب بن ہبۃ اللہ بن ابی حبہ نے اپنی سند سے عبداللہ بن احمد بن حنبل تک خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے میرے والد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں ابو المغیرہ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں اوزاعی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں اسیم بن عبدالرحمن نے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے صالح بن محمد نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھ سے ابو جمعہ نے بیان یا وہ کہتے تھے ایک روز صبح کو ہم رسول خدا ﷺ کے حضور میں گئے ہمارے ہمراہ ابو عبیدہ بن جراح بھی تھے ابو عبیدہ نے کہا کہ یارسول اللہ کیا ہم سے بھی بہتر کوئی شخص ہے ہم اسلام لائے اور ہم نے آپ کے ہمراہ جہاد کیا اور م آپ پر ایمان لائے حضرت نے فرمایا ہاں ۰تم سے بھی بہتر لوگ ہیں) کچھ لوگ تمہارے بعد ہوں گے جو مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انھوں نے مجھے دیکھا نہیں۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)