سلمی۔ والد ہیں ابو عبد الرحمن سلمی کے کنیت ان کی ابو عبداللہ ان کے بیٹے ابو عبدالرحمن کا نام عبداللہ تھا زہیر نے ابواسحاق سے انھوں نے ابو عبدالرحمن سلمی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے کہ میرے والد رسول خدا ﷺ کے ہمراہ آپ کے تمام غزوات میں شریک تھے۔ ان کے بیٹے ابو عبدالرحمن فضلائے تابعین میں سے ہے انھوں نے حضرت عثمان اور حضرت علی اور حضرت حذیفہ سے روایت کی ہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)