ابن عمرو بن عمیر بن عوف بن عقدہ بن غیرہ بن عوف بن ثقیف ثقفی۔ بھائی ہیں مسعود بن عمرو کے اور بھائی ہیں ربیعہ کے جو دادا تھے امیہ بن ابی الصلت بن ربیعہ کے۔ ان کے اور ان کے بھائیوں کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی تھی وان تبتم فلکم روس اموالکم ابو صالح نے حضرت ابن عباس سے اللہ تعالی کے قول یاایھا الذین امنوا اتقوا اللہ و ذرواما بقی من الربنا ان کنتم مومنین کی تفسیر میں روایت کیا ہے کہ یہ آیت قبیلہ ثقیف کے لوگوں کے حق میں نازل ہوئی تھی جن میں سے مسعود اور ربیعہ اور حبیب اور عبد بالیل فرزندان عمرو بن عمیر بن عوف ہیں۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے اور میرے نزدیک ا کے صحیح ہونے میں کلام ہے۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)