ابن وہب۔ کنیت ان کی ابو جمعہ قاری اور بعض لوگ کہتے ہیں ان کا نام حبیب بن سباع ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں حبیب بن جنید۔ انکا شمار اہل شام میں ہے۔ انکا تذکرہ ابن مندہ نے تو یہیں لکھا ہے الور ابو نعیم اور ابو عمر نے ان کا ذکر حبیب بن سباع کے نام میں لکھاہے اور ابن مندہ نے وہاں بھی لکھاہے اور یہاں تو صرف ابن مندہ ہی نے لکھا ہے۔
(اس الغابۃ جلد نمبر ۲)