ابن یساف۔ ابن شاہین نے ان کا ذکر کیا ہے۔ اور عبدان نے کہا ہے کہ یہ ایک شخص ہیں اہل بدر میں سے قدیم الاسلام ہیں ان کی کوئی روایت ذکر نہیں کی گئی صرف حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا تھا کہ اگر تم اہل بدر میں سے نہ ہوتے تو میں تمہارے ساتھ ایسا کرتا یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت عمر نے ان کو رحیم کیا۔ ابن شاہین نے ان کو حای مہملہ ک کے باب میں ذکر کیا ہے حالانکہ ان کا نام خای معجمہ مضمومہ کے ساتھ مشہور ہے۔ انکا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے اور ابو نعیم نے ان کا تذکرہ حبیب کے ناموںمیں سب سے پہلے کیا ہے حبیب بن اساف کے نام میں اور کہا ہے کہ بعض لوگ ان کو حبیب بن یساف کہتے ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)