ابن زید کندی۔ صحابی ہیں۔ ابو الحسن عسکری وغیرہ نے ان کا ذکر صحابہ میں کیا ہے۔ ان کی حدیث ان کے بیٹے عبداللہ بن حبیب نے اپنے والد حبیب بن زید سے روایت کی ہے کہ انھوںنے کہا میں نے نبی ﷺ سے پوچھا کہ عورت کو شوہر سے کس قدر حصہ ملتا ہے جب شوہر مر جائے تو حضرت نے فرمایاکہ چوتھائی مال بشرط یہ کہ شوہر کی اولاد نہ ہو اور اگر اولاد ہو تو آٹھواں حصہ اور انھوں نے نبی ﷺ سے وضو کا طریقہ بھی پوچھا تھا۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)