بن مسعود: ابن ماکولا نے ان کا نام ہدم نہ کسرۂ اول و سکون دوم لکھا ہے اور ان کا نسب ہدم بن مسعود بن عدی بن بجاد بن مالک بن غالب بن قطیعہ بن عبس العبسی ہے یہ ان نو آدمیوں میں شامل تھے جو ان کے قبیلے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے یہ ابن کلبی کا قول ہے ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔