ابن ابی حدرد۔ ان کا نام سلامہ بن عمیر بن ابی سلامہ بن سعد بن شباب بن حارث بن عنبس بن ہوازن بن اسلم بن افصی بن حارثہ اسلمی
ہے۔ کنیت ان کی ابو خراش۔ جندل بن والق نے یحیی بن یعلی اسلمی سے انھوں نے سعید بن مقلاس سے انھوں نے ولید بن ابی الولید سے انھوں نے عمران بن انس سے انھوں نے حدرد اسلمی سے رویت کی ہے کہ رسول خدا ﷺ ن فرمایا ادمی کا اپنے بھائی (مسلمان) کو ایک سلا تک چھوڑ دیتا مثل اس کی خونزریزی کے ہے۔ اس حدیث کو عباد بن یعقوب نے یحیی بن یعلی سے انھوں نے عمران بن ابی انس سے انھوں نے ابو خراش روایت کیا ہے اور اس حدیث کو ابن وہب اور مقربی نے حیوۃ سے انھوں نے ولید بن ابی الولید سے انھوں نے عمران سے انھوں نے ابو خراش سمی سے انھوں ن ینبی ﷺ سے اسی طرح رایت کیاہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)