ابن ابی الدنیا نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی حدیث کے بعد ذکر کیا ہے کہ دو معذور میاں بیوی کا ایک لڑکا تھا وہ مرگیا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوا تو فرمایا اگر کسی دوسرے آدمی کی وجہ سے چھوڑ دیا جاتا تو اس لڑکے کو معذور والدین کی خاطر چھوڑ دیا جاتا اس کے بعد ابن ابی الدنیا نے کہا کہ یعقوب بن عبید نے قبیصہ سے انہوں نے ابو السوداء سے انہوں نے ابن سابط سے روایت کی کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کسی کو کسی ضرورت کے پیشِ نظر یا کسی کی مفلسی کی خاطر چھوڑ دیا جاتا تو ہدیل کو اس کے والدین کی خاطر زندہ رہنے دیا جاتا۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔