الاسلمی: ایک روایت میں ہیفان مذکور ہے عبد اللہ بن زجر نے یزید بن ابی منصور سے انہوں نے عبد اللہ بن ہیبان سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک مسلمان جسے وسعت و مقدرت حاصل ہے اگر فی سبیل اللہ صدقہ کرے، تو خالص کستوری کی طرح اس کی خوشبو ایک دن کی مسافت پر سونگھی جاسکتی ہے۔ لیکن اگر کوئی غریب اور فاقہ زدہ مسلمان صدقہ کرے، تو خالص کستوری کی طرح اس کی خوشبو ایک سال کی مسافت پر سونگھی جاسکتی ہے ابو مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔