یہ وہ مخنث ہے جس کا نام ماتع تھا اور جو کبھی کبھی ازواج مطہرات کے حجروں میں چلا جاتا تھا اور جسے بوجہ مخنث ہونے کے بے ضرر سمجھا جاتا تھا ایک دن حضور صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو یہ مخنث حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے کسی بی بی کے سامنے کسی خاتون کی تعریف کر رہا تھا اور کہہ رہا تھا اسے سامنے سے دیکھو تو چار جتنی اور پیچھے سے دیکھو تو آٹھ جتنی معلوم ہوتی ہے یہ سُن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نہیں سمجھتا تھا کہ یہ ان باتوں کو سمجھتا ہے آئندہ اسے اندر مت آنے دو ایک روایت میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے صحرا میں بھیج دیا۔ ہر جمعہ کو آتا کھانا کھاتا اور پھر لوٹ جاتا ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔