بن جابر: حماد عمرو النصیبی نے عطاف بن حسن سے انہوں نے ہیکل بن جابر سے روایت کی کہ ایک موقع پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مسجد حرام کا طواف کرتے دیکھا اور وہ اس دوران میں خدا سے مخاطب ہوکر کہہ رہے تھے، اے خدا، اس مبارک گھر کے واسطے سے بھی تونے میرے گناہ معاف نہیں کیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا تو فرمایا تیرا بھلا نہ ہو کیا تیرے گناہ زمین و آسمان سے زیادہ ہیں انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! معاملہ کچھ ایسا ہی ہے مجھے اللہ نے کافی مال و دولت سے نوازا ہے لیکن میری حالت یہ ہے کہ جب بھی کوئی سائل مجھ سے کچھ مانگتا ہے تو میرے تن بدن میں آگ لگ جاتی ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا تو فرمایا مجھ سے دُور ہٹ کر کھڑا ہو خدا تجھ سے سمجھے اس کے بعد آپ نے بخل کی مذمت میں ایک حدیث بیان کی۔ ابو موسیٰ نے اس کی تخریج کی ہے۔