ابن حکیم بن عاصم بن سباع خزاعی بن محاربی بن مرہ بن بلال بن فالج بن ذکوان بن ثعلبہ بن بہشرین سلیم سلمی فاتک۔ بعض لوگوں نے کہا ہے کہ یہ اشعار انھیں کے ہیں جن میں انھوں نے اپنے گھوڑے کی تعریف کی ہے اور جنگ حنین وغیرہ میں اپنی شرکت کا حال بیان کیا ہے۔ شعر
شہدن مع النبی مسومات حنینا دہی دامیۃ الحوای
(٭ترجمہ تعلیم یافتہ گھوڑے جنگ حنین میں نبی کے ساتھ تھے اور ان کی حالت یہ تھی کہ جنگ میں خون کے فوارے ان کے جسم سے جاری تھے)
یہ اشعار اس سے زیادہ ہیں۔ اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ اشعار حریش کے ہیں ہم نے ان اشعار کو وہاں ذکر کیا ہے۔ یہ حجاف وہی ہیں جنھوں نے بنی تغلب پر حملہ کیا تھا اور ان کو ان محاربات میں جو قیس اور تغلب کے درمیان میں ہوئیں بہت قتل کیا تھا اخطل نے (اسی کے متعلق) ایک شعر کہا تھا۔
لقد اوقع الجحاف بالبشر وقعۃ الی اللہ منہا المشتکی والمعول
(٭ترجمہ۔ بے شک جحاف نے مقام بشر میں ایسا واقعہ کیا کہ اللہ سے اس کی شکایت اور فریاد ہے)
ہم نے یہ پورا قصیدہ تاریخ کامل میں لکھا ہے۔ بشر ایک مقام کا نام ہے جہاں یہ واقعہ ہوا تھا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)