ابن حادث بن قیس بن عدی بن سعد بن سہم قریشی سہمی۔ انھوںنے سرزمیں حبش کی طرف ہجرت کی تھی اور احد کے بعد مدینہ منورہ لوٹ کر
آئے تھے ان کے کوئی اولاد نہ تھی۔ یہ حقیقی بھائی ہیں سائب اور عبداللہ اور ابو قیس فرزندان حارث کے۔ اور عبید اللہ بن حذافہ بن قیس سہمی کے چچازاد بھائی ہیں عروہ بن زبیر نے اور زہری نے اور ابن اسحاق نے بیان کیا ہے کہ حجاج بن حارث سہمی جنگ اجنادین میں شہید ہوئے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے مگر ابن مندہ نے لھا ہیک ہ یہ حجاج بیٹِ ہیں قیس بن عدی کے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)