کنیت ان کی ابو عبداللہ۔ ان سے ان کے بیٹے عبداللہ نے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا ﷺ کے پیچھے (ایک مرتبہ) نماز پڑھی (تو تسبیحات وغیرہ میں نے بلند آواز سے کہیں) آپ نے فرمایا کہ اے حجر اللہ کو سنائو اور مجھے نہ سنائو۔ نسانی نے ابن قانع سے ان کا تذکرہ نقل کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)