ابن ربیعہ بن وائل۔ والد ہیں وائل بن حجر حضرمی کے ان سے صرف ایک حدیث مروی ہے اس میں اعترض ہے ہشیم نے عبد الجباربن وائل بن حجر سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے رویت کی ہے کہ انھوں نے رسول خدا ﷺ کو پیشای اور ناک کے بل سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ابو عمر نے کہا ہے کہ اگر یہ قول وہم نہیں ہے تو یہ حجر صحابی ہیں اور اگر یہ قول غلط ہے تو یہ حدیث ان کے بیٹے وائل کی ہوگی ان کے صحابی ہونے میں اختلاف نہیں ہے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھاہے میں کہتا ہوں کہا س حدیث میں ان کے دادا کا ذکر وہم ہے اور غلط ہے یہ حدیث وائل اور ان کے بیٹے کی روایت سے مشہور ہے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)