جہنی۔ ان سے ان کے بیٹے عبداللہ نے روایت کی ہے۔ حضرمی نے مفارید میں ان کا ذکر لکھا ہے۔ محمد بن ابراہیم بن حارث نے عبداللہ بن جحش سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے عرض کیا یارسول اللہ میرا ایک جنگل ہے میں وہاں جاکے نماز پڑھا کرتا ہوں آپ مجھے کوئی رات بتا دیجئے کہ میں اس مسجد میں آکے نماز پڑھوں نبی ﷺ نے فرمایا کہ تئیسویں شب کو تم یہاں آئو پھر چاہے نماز پڑھنا اور چاہے نہ پڑھنا۔ یہ حدیث عبداللہ بن انیس جہنی سے بہت سندوں سے مروی ہے کہ اس کو مسلم نے بھی اپنی صحیح میں اور ابودائود نے اپنے سنن میں لکھا ہے اور زہری نے اس کو ضمرہ بن عبداللہ بن انیس سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے اور یہی صحیح ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم اور ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)