بن عامر المزنی: محمد بن عبید الطنافسی نے بنو فزارہ کے شیخ سے، جس نے ہلال بن عامر المزنی وغیرہ سے روایت کی کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک سفید خچر یا اونٹ پر سوار دیکھا ابو موسیٰ نے مختصراً ذکر کیا ہے نیز وہ لکھتے ہیں کہ ہم ہلال بن عامر کا ذکر نمیر بن عامر کے ترجمے میں کر آئے ہیں۔