بن معلی بن لوذان بن حارثہ بن زید بن ثعلبہ بن عدی بن مالک بن عبد مناہ بن حبیب بن عبد حارثہ بن مالک بن غضب بن جشم بن خزرج انصاری خزرج انصاری خزرجی۔ ان کا تعلق بنی جشم بن خزرج سے تھا غزوۂ بدر میں اپنے بھائی رافع کے ساتھ شریک تھے ابو نعیم، ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو موسیٰ لکھتے ہیں کہ غزوۂ بدر میں شہید ہوگئے تھے ابن اسحاق کی بھی یہی رائے ہے ابو حاتم بن حبان نے اپنی تاریخ میں یہی لکھا ہے۔