طائی: قبیصہ کے والد تھے ان کے نام کے بارے میں اختلاف ہے امام بخاری نے یزید بن قنافہ اور ایک اور روایت کے رو سے ان کا نام یزید بن عدی بن قنافہ بن عدی بن عبد شمس بن عدی ابن اخرم آیا ہے یہ ابو عمر کا قول ہے الکلبی کہتے ہیں ان کا نام سلافہ بن یزید بن عدی بن قنافہ بن عدی بن عبد شمس بن عدی بن اخرم ہے وہ اور عدی بن اخرم طائی عدی بن اخرم میں اکھٹے ہوگئے ہیں۔
انہیں ہلب اس لیے کہتے تھے کہ گنجے تھے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہتھ پھیرا اس کے بعد ان کے سر پر بے تحاشا بال اگ آئے۔ چنانچہ ان کا لقب ہلب پڑگیا وہ کوفی ہیں ان کے بیٹے قبیصہ نے ان سے روایت کی کہ کوئی آدمیوں نے اپنے اپنے اسناد سے جو محمد بن عیسی تک پہنچتا ہے قیتبہ سے انہوں نے ابو الاحوص سے انہوں نے سماک بن حرب سے انہوں نے قبیصہ بن ہب سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کی، کہ جب رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم وضو فرماتے، تو بائیں ہاتھ کو دائیں سے پکڑلیتے تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔